سٹیٹ بنک کے ملازمین ہفتے میں صرف تین دن دفتر آئینگے

سٹیٹ بنک کے ملازمین ہفتے میں صرف تین دن دفتر آئینگے
ایک نیوز نیوز: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے توانائی کی بچت کے لیے ملک بھر میں اپنے تمام ملازمین کو ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانے سے کہا گیا کہ ان کے ملازمین ہفتے میں دو دن گھروں سے کام کریں گے اور کام کے لیے ورچوئل میٹنگز کو ترجیح دیں گے تاکہ دفاتر کا استعمال کم ہوسکے۔
بینک ذرائع کے مطابق ملازمین کو ’کار پولنگ‘ کرنے پر پرکشش مراعات دی جائیں گی اور دفاتر میں ایئرکنڈیشنر کا استعمال کم سے کم کیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے فرنیچر اور دیگر اشیا کی خریداری معطل کردی گئی ہے اور افسران کے اندرون ملک سفر کو بھی محدود کیا جارہا ہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات توانائی کی بچت کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں وہ بھی اس طرح کے کام پر فرق نہ پڑے۔
واضح رہے پاکستان بھر میں تمام سرکاری اداروں میں ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوتی ہے۔