ملکہ برطانیہ کا نیا ہئیرسٹائل عوام کو پسند آگیا

ملکہ برطانیہ کا نیا ہئیرسٹائل عوام کو پسند آگیا
ایک نیوز نیوز:موسم گرما کی مناسبت سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا نیا ہئیرسٹائل عوام کو پسند آگیا۔
شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام سے جاری ہونے والی تصاویرمیں ملکہ برطانیہ کو مہمانوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹا گرام پر دیکھا گیا کہ وہ نیوسائوتھ ویلز کی گورنر مارگریٹ بیزلی سے ونڈسر قلعے میں ملاقات کررہی ہیں۔
اس موقع پر ملکہ کے برف کی طرح سفید بال چھوٹے اور تراشے ہوئے ہیں۔
پچانوے سالہ ملکہ کا یہ سٹائل عوام کے لیے نیا تھا کیونکہ عوام تو یہ توقع کرتے تھے کہ ملکہ کے بال لمبے ہوں گے اور سائیڈ سے بھی لمبے ہوکر کانوں کو چھپاتے ہوں گے لیکن ایسا نہیں تھا اورملکہ کے مداحوں کو یہ سٹائل دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوئی۔
اس موقع پر مداحوں نے ملکہ کے بال دیکھ کر مختلف کمنٹس دیے۔ جیسے کسی نے لکھا ، ملکہ تو بہت ونڈر فل لگ رہی ہیں۔ ان کا یہ نیا سٹائل پرفیکٹ لگ رہا ہے۔کسی نے لکھا ، یور میجسٹی، آپ کے بال بہت پیارے لگ رہے ہیں۔ایک اور نے تبصرہ کیا ، آئی لو دی کوئنز نیو ہئیرسٹائل،
یاد رہے کہ اپریل دوہزار اکیس میں اپنے شوہر پرنس فلپ کے انتقال کے بعد ملکہ برطانیہ بہت کم منظر عام پر آتی ہیں۔