ماں سے ناجائز تعلقات؛ بیٹے نےغیرت کے نام پر نوجوان قتل کردیا

ماں سے ناجائز تعلقات؛ بیٹے نےغیرت کے نام پر نوجوان قتل کردیا
ایک نیوز نیوز: انڈین ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے علاقے میں بیٹے نے اپنی ماں کے آشنا کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مونو نامی نوجوان کے کئی خواتین سے تعلقات تھے جن میں بادل کمار کی ماں بھی شامل تھی۔ ایک روز بادل نے اپنی ماں اور مونو کو ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے دیکھ لیا جس کے بعد اس نے مونو کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔
بادل نے اس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پلائی اور جب مونو نشے میں دھت ہوگیا تو چاقو کے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ ملزم کی اس پر بھی تسلی نہ ہوئی تو اس نے اپنی ماں کے آشنا کا گلا بھی کاٹ دیا۔ پولیس نے بادل کمار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔