سمندری طوفان:پاکستان نیوی میرینز کا کرِیکس ایریا میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

ایک نیوز: ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی میرینز کا کرِیکس ایریا میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا،ماہی گیر وں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔پاکستان نیوی میرینز کے جوان مختلف علاقوں سے لوگوں کے بروقت انخلاء کیلئے بھی مصروف عمل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔