ریڑھی گوٹھ میں بچے سمندری طوفان بائپر جوائے سے لطف اندوز ہونے لگے

 ریڑھی گوٹھ میں بچے سمندری طوفان بائپر جوائے سے لطف اندوز ہونے لگے

ایک نیوز: بیپر جوائے خطرناک تو ہے مگر ریڑھی گوٹھ کے بچوں نے بائپرجوائے کو بلا خوف انجوائے کرنا شروع کر دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق    ریڑھی گوٹھ کے بچوں نے بائپر جوائے کو بلا خوف انجوائے کرنا شروع کر دیا ہے بچے کھلے سمندر میں ڈوبکیاں لگا کر نہا رہے ہیں۔ بائیپر جوائے نے ایک طرف لوگوں میں خوف پیدا کیا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف  ریڑھی گوٹھ کے بچے اس طوفان کو انجوائے کر رہے ہیں ۔ 

بچوں کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے ہمیں مزہ آرہا ہے اور ہم اس طوفان کو انجوائے کر رہے ہیں۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پانی انکے گھروں تک آگیا تھا۔