سمندری طوفان بائپرجوائے کی وجہ سے گیس کی فراہمی بند

سمندری طوفان بائپرجوائے کی وجہ سے گیس کی فراہمی بند

ایک نیوز: سمندری طوفان بائپرجوائے کی ممکنہ آمد کے پیشِ نظر اور قدرتی گیس اور آر ایل این جی کی  فراہمی تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بائپرجوائے کی ممکنہ آمد کے پیشِ نظر اور قدرتی گیس اور آر ایل این جی میں کمی کے باعث سوئی سدرن گیس نے وفاقی حکومت کی واضع ہدایات کے تحت تمام صنعتوں کو بشمول کیپٹو پاور، فرٹیلائزر سیکٹر اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی تاحکم ثانی بند کر دی ہے۔

گیس کی فراہمی  صبح 7 بجے سے بند کر دی گئی ہے،اس سلسلے میں سوئی گیس نے تمام صنعتی اور سی این جی ایسوسیشنز کو گذشتہ رات بذریعہ ای میل گیس کی بندش کے نوٹسز ارسال کر دیے تھے۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق ہدایات کی تعمیل میں آر ایل این جی کی عدم دستیابی پر غور کرتے ہوئے، ایس ایس جی سی صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی جاری نہیں رکھ سکے گا۔

حکومتی احکام کے تحت سمندری طوفان کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ گیس پاور سیکٹر کو دی جائے گی تاکہ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس، کےالیکٹرک کو اسکی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی زمینی گیس اور آر ایل این جی دونوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔