انشاءاللہ!ہم قوم کوطوفان سےبچالیں گے:شہبازشریف

انشاءاللہ!ہم قوم کوطوفان سےبچالیں گے:شہبازشریف
کیپشن: انشاءاللہ!ہم قوم کوطوفان سےبچالیں گے:شہبازشریف

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ  میں نے ہدایت کر دی ہے کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے 50ہزار سے زائد لوگوں کو حفاظتی مقامات تک پہنچایا جائے،اللہ نے چاہا تو وہ اس قومی کوشش سے ہمیں اپنے شہریوں کو اس طوفان کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیابی عطا کریں گے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طوفان بائپر جوائے کےکیٹی بندر سے ٹکراؤ کے امکانات کے باعث تمام متعلقہ حکومتی ادارے لوگوں کے پیشگی ریسکیو یقینی بنا رہے ہیں. میں نے ہدایت کر دی ہے کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے 50ہزار سے زائد لوگوں کو حفاظتی مقامات تک پہنچایا جائے جہاں انکو پینے کا صاف پانی اور خوراک کے ساتھ ساتھ طوفان ٹلنے تک آرام دہ رہائش اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں.

شہبازشریف نے مزید ٹویٹ میں کہا ہے کہ بائپر جوائے سے پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے میں نے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے.کمیٹی میں متعلقہ وفاقی وزراء اور وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو مسلسل اس طوفان کی نگرانی کرکے کسی بھی صورتحال سے نمٹنےکیلئے 24 گھنٹے رابطے بحال رکھیں گے. کراچی میں بھی بارشوں اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کیلئے تیاری کی گئی ہے جبکہ سمندر سے ماہی گیروں اور ساحلی علاقوں پر آبادی کا انخلاء تیزی سے جاری ہے. اللہ نے چاہا تو وہ اس قومی کوشش سے ہمیں اپنے شہریوں کو اس طوفان کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے میں کامیابی عطا کریں گے.