کرونا کا راج برقرار،مزید 309 افراد میں وائرس کی تصدیق

کرونا کا راج برقرار،مزید 309 افراد میں وائرس کی تصدیق
ایک نیوز نیوز: کرونا کی چھٹی لہر کے سائے منڈلانے لگے،24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 2 اعشاریہ 22 فیصد پرآگئی، ملک بھر میں مزید 309 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران 13 ہزار 941 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 309 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کرونا مثبت کیسزکی شرح 2.22 فیصد ہوگئی ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کرونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کرونا سے متاثر 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 50 ویں نمبر پر ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 1 اور مریض انتقال کرگیا۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 385 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 738 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 655 زیرِ علاج مریضوں میں سے 75 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 98 ہزار 698 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔