حکومت کاعوام کو 440 وولٹ کا جھٹکا،بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ

حکومت کاعوام کو 440 وولٹ کا جھٹکا،بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ
ایک نیوز نیوز:عوام کو 440 وولٹ کا ایک اور جھٹکا، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اگلے تین ماہ میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے تک اضافہ کیا جائے گا، یکم جولائی سے بجلی کا یونٹ 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہو جائے گا۔
یکم اگست سے بجلی کے یونٹ کی قیمت میں مزید 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوگا، ستمبر سے بجلی ٹیرف میں مزید 91 پیسے فی یونٹ بڑھ جائے گا، بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔
نیپرا ذرائع کے مطابق 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 4 جولائی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ بجلی مہنگی ہونے کی منظوری سے صارفین پر 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔