تفصیلات کے مطابق ایک روپیہ 27 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 208 روپے 50 پیسے ہوگئی۔
گزشتہ روز ڈالر کی قدرمیں کمی کے بعد آج پھر ڈالر کی قیمت کو پر لگے گئے ہیں،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 27 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 208روپے 50پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان سامنے آیا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس میں 51.11پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 42ہزار768پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یاد رہے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کمی ہوئی تھی جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے 5 پر ٹریڈ ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/sdArm4YLIl pic.twitter.com/PXTIkyDoOG
— SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2022