عثمان بزدار کوسکیورٹی کی نئی گاڑیاں چاہئیں، حمزہ شہبازکی اسمبلی میں کڑی تنقید

عثمان بزدار کوسکیورٹی کی نئی گاڑیاں چاہئیں، حمزہ شہبازکی اسمبلی میں کڑی تنقید
این پی پی نیوز: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی اسمبلی اجلاس میں عثمان بزدار پر کڑی تنقید ۔ سکیورٹی کی نئی گاڑیاں لینے کے لئے عدالت پہنچنے والے نے ساڑھے تین سال سیف سٹی کیمروں کی خریداری کی منظوری نہیں دی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران سابق وزیراعلی عثمان بزدار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ان کا کہناتھا کہ آج بطور سابق وزیراعلی انہیں اپنا استحقاق یاد آگیا اوروہ ایک محتاج کی طرح سائل بن کر عدالت پہنچ گئے انہیں اسٹیٹ آف آرٹ منصوبے سیف سٹی کے 35 فیصد خراب کیمرے کیوں نہیں یاد آئے جو سالوں سے خراب تھے اور تبدیلی کے لئے کابینہ کی منظور ی درکار تھی اگر یہ کیمرے بروقت تبدیل ہوجاتے تو شاید لاہور میں امن ومان کی حالت نسبتا بہتر ہوتی ۔