سپرٹیکس کن کمپنیوں پر لگے گا مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

سپرٹیکس کن کمپنیوں پر لگے گا مفتاح اسماعیل نے بتا دیا
ایک نیوز نیوز: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اب ڈیفالٹ نہیں بہتری کی جانب جائے گا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سپر ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کی تفصیلات بیان کردیں اور کہا کہ 10 فیصد سپر ٹیکس 30 کروڑ سے زائد آمدن والی 13کمپنیز پر لگے گا، چھوٹی بڑی دکانوں پر فکسڈ ٹیکس لگے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے کسان دوست بجٹ پیش کیا، گزشتہ 20 سال میں کسان دوست بجٹ پیش نہیں ہوا، کسان دوست بجٹ سے ملک کو فائدہ ہوگا،ملک گندم اور خوردنی تیل میں خود کفیل ہوگا، عمران خان ریکارڈ قرض لے کر خود مختاری کی بات کررہے ہیں، قرض لے کرخود مختاری نہیں غلامی طرف جاتےہیں، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان 120 ارب کی سبسڈی دے رہے تھے، وزیراعظم نے ملکی معیشت کیلئے مشکل فیصلے کئے،میری کمپنیوں پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے، 10 فیصد سپر ٹیکس 30 کروڑ سے زائد آمدن والی 13کمپنیز پر لگے گا، چھوٹی بڑی دکانوں پر فکسڈ ٹیکس لگے گا، یہ ٹیکس آمدن پر ہے اخراجات پر نہیں ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ سونا بیچنے والوں پر ایک فیصد فکسڈ ٹیکس لگے گا، ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا جبکہ آٹا اور گھی پورا سال سستا دیا جائے گا۔