پی سی بی کا کرکٹ فائونڈیشن کی بحالی کے لیے اہم اقدام

پی سی بی کا کرکٹ فائونڈیشن کی بحالی کے لیے اہم اقدام
ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ فاؤنڈیشن کے لیے 10 کروڑ روپےکا اعلان کیا ہے۔
چیئر مین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے وہ اس میں مزید سرمایہ کاروں کو لے کر آئیں گے جو اس میں حصہ ڈالیں گے۔ ریڈ اور وائٹ بالزکھلاڑیوں کے لیے الگ الگ کونٹریکٹ کا اعلان کر دیاگیا ہےجس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ کرکٹ بورڈ نے مالی سال 2022۔23ء کے لیے 15 ارب روپے کے بجٹ کا اعلان کیا ہے جس میں سے 78 فیصدکرکٹ سرگرمیوں پر خرچ ہوگا۔
اس میں مینزاور وومینز سنٹرل کنٹریکٹ، انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سمیت پاکستان سپر لیگ 8 کا انعقاد شامل ہے۔ ویمن کرکٹرز کی کنٹریکٹ میں تعداد 18 سے بڑھا کر 25 کر دی گئی ہے۔ 15 فیصد تنخواؤں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مینز سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کردی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں ڈی کٹیگری متعارف کروائی گئی ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ میچ فیس میں بھی10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نان پلیئنگ پلیئرز کی میچ فیس میں 50 سے 70 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ کپتان کے لیے خصوصی الاؤنس بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔ ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت ایلیٹ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی رقم مختص کی گئی ہے تاکہ وہ مکمل فٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب رہیں۔
ایلیٹ کھلاڑیوں کو آف سیزن ایونٹس میں شرکت سے روکنے کے لیے خصوصی رقم مختص کی گئی ہے جو کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا خیال رکھنے اور انہیں مکمل فٹ رکھنے پر خرچ کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا وائٹ بال کرکٹ اگلے 16 ماہ کے لیے بہت اہم ہیں۔ اس میں پاکستان ٹیم کو 2 ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ کھیلنا ہے۔ اس کونٹریکٹ کا مقصد 2 کرکٹ ٹیمیں بنانا ہو ایک ٹیم ٹیسٹ ، دوسری ٹیم لمیٹڈ اوورز کرکٹ پر مکمل توجہ دے سکے۔