سعودی عرب نےآرمی چیف کو اعلی ترین عزاز سے نواز دیا

سعودی عرب نےآرمی چیف کو اعلی ترین عزاز سے نواز دیا
ایک نیوز نیوز: سعودی عرب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیزمیڈل آف ایکسیلینٹ کلاس سے نواز دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ نے آرمی چیف سے جدہ میں ملاقات کی جہاں دو طرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔
اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، نائب وزیر دفاع سمیت سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں اطراف کے کئی سینئر حکام نے شرکت کی۔