یوکرین: کیف دھماکوں سے گونج اٹھا

یوکرین: کیف دھماکوں سے گونج اٹھا
ایک نیوز نیوز: روس سے جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج صبح 4 دھماکے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیف میں آج صبح سویرے 4 دھماکے سنے گئے، اور وسطی کیف میں 2 مقامات پر دھواں کچھ دیر کیلئے اٹھتا دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کیف کو ایک بار پھر روس افواج نے بمباری کا نشانہ بنایا، دوران بمباری رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
فضائی حملے کا الرٹ دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق صبح شروع ہوا۔
میئر کیف کا مزید کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز، طبی عملے اور ریسکیو اہلکاروں کو دھماکوں کے مقام پر روانہ کیا گیا تھا جنہوں نے متاثرہ عمارت سے متعدد زخمی افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
یوکرینی میڈیا نے یوکرینی ایئرفورس کمانڈ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز بھی روسی افواج نے مغربی یوکرین میں اہداف کو سمندر سے کلیبر میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔