امریکہ اور برطانیہ کا روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

امریکہ اور برطانیہ کا روسی سونے کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ
ایک نیوز نیوز:روس کی جنگی و معاشی صلاحیت کو تباہ کرنے کے لیے امریکہ ، برطانیہ ،کینیڈا اور جاپان نے روسی سونا درآمد کرنے پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے پیوٹن کی جنگی مشین کے قلب پر ضرب لگے گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق روس نے دوہزار اکیس میں سونے کی برآمد سے پندرہ اعشاریہ چار ارب ڈالر کمائے تھے اور یوکے کا کہنا ہے کہ اس وقت روس کے لیے سونے کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ نیٹو کے رکن دیگر ممالک جرمنی ،فرانس اور اٹلی بھی ایسا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اکٹھے ہیں لہذا جی سیون ممالک اعلان کریں گے کہ وہ روسی سونا درآمد نہیں کریں گے جس سے روس کھربوں ڈالر کماتا ہے۔
یوکے کے وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہمیں روس کی معاشی قوت کو ضرب لگانی ہے لہذا ہم اور ہمارے اتحادی ایسا ہی کررہے ہیں۔