بیٹی کا پالتو چوہا کھانے پر خاتون گرفتار

بیٹی کا پالتو چوہا کھانے پر خاتون گرفتار
ایک نیوز نیوز:برطانیہ میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو بیٹی کا پالتو چوہا (ہیمسٹر) کھانے اور اس کی ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی خاتون کی جانب سے فیس بک پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ پہلے اپنی بیٹی کے پالتو چوہے کو مارتی ہے اور پھر پانی کی مدد سے اسے منہ میں ڈال کر نگل لیتی ہے۔
مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک 39 سالہ خاتون کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں جانور پر ظلم کرنے کے شبے میں جمعرات 23 جون کوگرفتار کیا تاہم بعد ازاں اسے رہا کردیا گیا لیکن وہ اب بھی تفتیش میں شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے منشیات کے بدلے میں بیٹی کا پالتو چوہا کھایا۔



پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کافی پریشان کن اور دردناک تھی، ہم صارفین سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر وہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھیں تو براہ کرم فوری طور پر اسے رپورٹ کردیں۔