شہری نے پالتو کتے کی سالگرہ پر4 ہزار افراد کو مدعوکرلیا

شہری نے پالتو کتے کی سالگرہ پر4 ہزار افراد کو مدعوکرلیا
ایک نیوز نیوز: انڈیا میں انسان اور کتے کی دوستی کی ایک اور مثال سامنے آگئی، شہری نے پالتو کتے کی سالگرہ پر4 ہزار افراد کو مدعو کرکے 100 کلو کا کیک بھی کاٹ دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا میں ایک شخص نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ پر پہلے 4 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا اور پھر 100 کلو گرام کا کیک کاٹا۔
کتے کی سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مالک کی جانب سے کتے کو سالگرہ کے موقع پر خصوصی تیار کیا گیا،کتے کو ٹوپی پہنائی گئی اور اسے کیک کھلایا گیا۔
ویڈیو وائرل ہونے پر کئی صارفین نے شہری کی پالتو کتے سے محبت کی تعریف کی جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کتنی حماقت ہے، اگر یہ شخص کتوں کا شوقین ہوتا تو اس موقع پر گلی کے کتوں کو کھانا کھلاتا۔