بالی وڈ میں خوشی کی لہر، گنگوبائی سٹاراسپتال پہنچ گئی

بالی وڈ میں خوشی کی لہر، گنگوبائی سٹاراسپتال پہنچ گئی
ایک نیوز نیوز: اداکارہ عالیہ بھت نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا وہ جلد اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہے۔
گنگوبائی کاٹھیاواڑی سٹار نے انسٹاگرام پراسپتال کے بستر پر لیٹے سونوگرافی کروانے کی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر میں راک اسٹار اداکار رنبیر کپور کو بھی عالیہ کے پاس بیٹھے سکین کو دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔گلی بوائے اداکارہ نے کیپشن دیتے ہوئے کہا، "ہمارا بچہ جلد آرہا ہے۔" جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی لو برڈز نے دنیا بھر سے فیملی دوستوں اور مداحوں سے پیار اورمبارک باد حاصل کر رہے ہیں۔پرینکا چوپڑا کا کہنا تھا مبارک ہو پیاری انتظار نہیں کر سکتے۔کرن جوہر نے لکھا دل پھٹ رہا ہے. عالیہ کی ماں سونی رازدان نے بھی اس خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو ماما اور پاپاکے شیر۔



واضع رہے جوڑے نے 14 اپریل 2022 کو شادی کی تھی۔