موبائل فونز کی درآمدپر پابندی ختم کرنے کی تیاریاں

موبائل فونز کی درآمدپر پابندی ختم کرنے کی تیاریاں
ایک نیوز نیوز: وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی امپورٹ پر پابندی ختم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے�
۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن رواں ہفتے میں جاری کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزارت تجارت نے انیس مئی کو ایک فیصلے کے تحت اڑتیس اشیا کی درآمد پر پابندی لگادی تھی جن میں موبائل فون بھی شامل ہیں تاکہ بڑھتے ہوئے درآمدی بل کو کم کیا جاسکے اور مقامی کرنسی کی قدر کو بڑھایا جاسکے۔
تاہم اب کہا جارہا ہے کہ چونکہ موبائل کی درآمد سے بہت زیادہ ریونیو اکٹھا ہوتا ہے اس لیے اس کی امپورٹ پر پابندی کو ختم کردیا جائے۔
اعداد وشمار کے مطابق ملک نے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں نو لاکھ چالیس ہزار موبائل فون امپورٹ کیے تھے جبکہ گذشتہ سال دس اعشاریہ دو ملین موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔