عمران کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کئے،چک شومر

عمران کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کئے،چک شومر
ایک نیوز نیوز: قائد ایوان امریکی سینیٹ چک شومر نے کہا ہے کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کئے۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق چک شومر نے نیویارک میں امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نے امریکا کیلئے کوئی اچھی باتیں نہیں کیں۔ امید ہے شہبازشریف صورتحال بہتر بنائیں گے۔
چک شومر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لئے ہرممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، بھارتی مسلمانوں پر انڈین حکومت کے ظالمانہ سلوک کے مخالف اور کشمیریوں کے حقوق کے بھی حامی ہیں۔