موٹروے پولیس نے شاہد آفریدی کا چالان کردیا

موٹروے پولیس نے شاہد آفریدی کا چالان کردیا
ایک نیوز نیوز: موٹروے پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آ رہے تھے کہ مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹروے پولیس نے 1500 روپے کا جرمانہ کردیا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران ٹیسٹ میں 48، ون ڈے میں 395 اور ٹی 20 میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔