کراچی:وزیراعلیٰ کومخدوش عمارتوں سے متعلق رپورٹ موصول

کراچی:وزیراعلیٰ کومخدوش عمارتوں سے متعلق روپورٹ موصول
کیپشن: Karachi: Chief Minister has received the report regarding damaged buildings

ایک نیوز: وزیراعلیٰ سندھ کومخدوش عمارتوں سےمتعلق رپورٹ موصول ہوگئی،مرادعلی شاہ نےاہم ہدایات جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق  سمندری طوفان بائپرجوائےکےپیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مخدوش عمارتوں سے متعلق فہرست موصول ہوگئی،مخدوش عمارتوں سےمتعلق رپورٹ کمشنرکراچی نے وزیراعلیٰ کوفراہم کی گئی۔
کمشنرکراچی کی فراہم کردہ رپورٹ کےمطابق ضلع جنوبی کے55 خاندانوں کو مخدوش عمارتوں سے خالی کروایا گیا ،صدر سے ایک خاندان کو مخدوش عمارت سے نکال دیاگیا ہے،اے باغ سے28 خاندانوں کو مخدوش عمارتوں سے نکال دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کوفراہم کردہ رپورٹ کےمطابق لیاری سے24 خاندانوں کو مخدوش عمارتوں سے خالی کروایا گیا ،گارڈن کے2 خاندانوں کو مخدوش عمارتوں سے خالی کروایا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر،ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی،حیدرآبادکمشنراورڈی آئی جیزکوالرٹ رہنے کی ہدایت کی، مرادعلی شاہ نے ہسپتالوں، ڈاکٹرز ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر اداروں کوبھی چوکنا رہنے کی ہدایت کی۔ 
وزیراعلیٰ کاکہناہےکہ جو انتظامات باقی رہتے ہیں وہ رات بھر میں مکمل کئے جائیں،میں جاگ رہاں ہوںاگر کوئی مسئلہ ہے تو مجھ سے فوری طورپررابطہ کیا جائے، عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
 وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے عوام کو انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔