جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن کاپورٹ اتھاریٹیزکیلئےالرٹ جاری

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن کاپورٹ اتھاریٹیزکیلئےالرٹ جاری
کیپشن: Joint Maritime Information Coordination issued an alert for port authorities

ایک نیوز:جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹرنےپورٹ اتھاریٹیزکیلئےالرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹرنےپورٹ اتھاریٹیزکیلئےالرٹ جاری کیاہے،پورٹ اتھاریٹیزسب میرین کیبل کی حفاظت یقینی بنائیں،سمندرمیں طغیانی کےدوران پورٹ قاسم اورکراچی پورٹ کی آوٹراینکریج پرکوئی جہازموجودنہ ہو۔
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹرکےمطابق آواٹراینکریج پرکسی جہازکااینکرمسئلہ کرےتوجہازکپتان فوری جہازلیٹ کواینکرکردے،جہازکسی بھی مسئلےکی صورت میں فوری رسپانس کریں تاکہ سب میرین کیبل کونقصان نہ پہنچے ،طوفان کی صورت میں کیٹی بندراورملحقہ ساحلی علاقوں میں8سے12فٹ کی لہریں آسکتی ہیں۔
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹرکےمطابق اونچی لہروں کی صورت میں کیٹی بندرنشیبی علاقوں میں کوسٹل سیلابی صورتحال پیداکرسکتی ہے،بحیرہ عرب میں شدیدطغیانی ہے،ساحل پراونچی لہریں آسکتی ہیں،طوفان کےمرکزاوراطراف میں شدیدطغیانی اورلہرکی اونچائی35سے40فٹ تک ہے،ماہی گیر17جون تک سمندرمیں مچھلی شکارکیلئے نہ جائیں۔