انتظامیہ نے لاوارث چھوڑ دیا،ریلیف کیمپوں میں شہری بھوکےرہنےپرمجبور

انتظامیہ نے لاوارث چھوڑ دیا،ریلیف کیمپوں میں شہری بھوکےرہنےپرمجبور
کیپشن: انتظامیہ نے لاوارث چھوڑ دیا،ریلیف کیمپوں میں شہری بھوکےرہنےپرمجبور

ایک نیوز: سجاول جاتی کے سکولوں میں قائم ریلیف کیمپس کے رہائشیوں کو 24 گھنٹے بعد بھی کھانا نہ مل سکا،کھانا نہ ملنے پر چھوٹے بچوں کی چیخ و پکاربھوکےمتاثرین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ نے کیٹی بندر سے لوگوں کو کراچی لٹ بستی میں قائم شیلٹر ہوم لا کر چھوڑ دیا ،شیلٹر ہوم میں متاثرین خوراک اور پنے کے پانی کے لیے پریشان ہیں۔

ادھر سجاول کے ساحل میں سمندر ی لہروں کے ساتھ تیز ہوا اور بارش شروع ہوگئی ہے،سمندری طوفان بڑھنے کے باعث سمندر کنارے آباد گاؤں حاجی ڈونگر جت سمندری لہروں کی لپیٹ میں آگیا۔سمندر ی طوفان کے خطرات کےباعث نکل مکانی کا سلسلہ جاری ہے،شہر کےسرکاری سکولوں میں ٹہرے لوگوں  کو انتظامیہ نےکھانا نہیں دیا لوگوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔6000سے زائد کیمپوں میں ٹہرے لوگوں کو کھانے کی  کوئی سہولت نہیں ملی،کیمپوں میں مقیم چھوٹے چھوٹے بچےچیخ وپکار کررہے تھے جبکہ ان کے والدین میڈیا کے پہنچنے پر احتجاج کرنے لگے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-15/news-1686811839-8719.mp4