بائپر جوائےکےحوالےسےبھارت اور پاکستان کےدرمیان کوئی رابطہ نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

pak indo biper joy
کیپشن: pak indo biper joy
سورس: google

 ایک نیوز :  ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بپر جوائے سمندری طوفان کے حوالےسے پاکستان اور بھارت میں کوئی رابطہ نہیں۔

دفترخارجہ میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا وزیر مملکت برائے خارجہ  حنا ربانی کھر ناروے، بلجیم اور ڈنمارک کے دورے پر ہیں۔ ان ممالک کے اعلی عہدیداروں سمیت امور خارجہ اور دفاع کے  وزرا  سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جبکہ یورپی یونین فارن پالیسی سربراہ جوزف بوریل سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم عبوری افغان حکام سے رابطوں میں ہیں۔دھشت گردی کے معاملے پر پاکستان نے اپنے سخت تحفظات سے افغان حکام کو آگاہ کیا ہوا ہے۔ہم افغان حکام کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے مزید کہا ہے کہ یونان سے موصول ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ میں کوئی پاکستانی تارک وطن جاں بحق نہیں ہوا۔

 انہوں نے بتایا کہ دفتر خارجہ کے اکاونٹس کے مطابق اب نیب نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا کچھ ادا نہیں کرنا۔چند مالی ادائیگیوں کے بعد اب نیب وزارت خارجہ کا نادہندہ نہیں رہا۔ 

 انہوں نے واضح کیا کہ میجر عادل راجہ ریٹائر کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات برطانوی انتظامیہ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ 

 ترجمان دفترخارجہ پاکستان کی خام تیل اور اس کی مصنوعات کی عالمی منڈیوں سے درآمد ضروری ہے۔روس سے پاکستان نےخام تیل  مزاکرات کے بعد ہونے والی ڈیل کے بعد منگوایا۔پاکستان کو اپنی توانائی کے تحفظ کے لیے اقدامات اختیار کرنے کا مکمل حق ہے۔روس سے خام تیل و مصنوعات کے لیے معاہدہ روسی وزارت پیٹرولیم سے ہوا تھا۔ 

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  دورہ عراق میں چند معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔عراقی حکومت نے رضامندی ظاہر کی کہ پاکستان نجف میں جلد قونصل خانہ کھولے گا۔پاکستان اور عراق کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔