بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

 بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری
کیپشن: بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں

ایک نیوز: ضلع سجاول کےساحل جاتی میں سمندری لہروں میں تیزی آنے لگی ہے،اب تک ایک کشتی بھی لاپتہ ہوگئی ہے جس میں 8 ماہی گیر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کے میجر جنرل محمد حسین ماہی گیروں کےپاس پہنچ گئےہیں اور انہوں نے میڈیا سےگفتگو بھی کی ۔سمندری طوفان بائپر جوائے کراچی کے جنوب کی جانب گامزن ہے جس کے اثرات شہر میں نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔سمندری طوفان کی تباہی اور جانی نقصان سے بچنے کےلیے سول انتظامیہ اور فوج پوری طرح حرکت میں آگئےجبکہ  بدین اور سجاول سے بھی متاثرین کی ریلیف کیمپوں میں منتقلی کی جارہی ہے۔سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-15/news-1686825510-6035.mp4