وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گو پنجاب ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گو پنجاب ایپ کا افتتاح کر دیا
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گو پنجاب ایپ کا افتتاح کر دیا

ایک نیوز نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گو پنجاب ایپ کا افتتاح کر دیا کہتے ہیں یہ ایپ عام آدمی کے لئے بہت بڑی سہولت ہیں اس کی مدد سے صوبے سے رشوت خوری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق ارفع کریم ٹاور میں گو پنجاب ایپ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے شرکت کی، مشیر آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر ارسلان خالد نے ایپ کے بارے میں معلومات اور استعمال کے متعلق آگاہی دی اور بتایا گو پنجاب ایپ میں تمام سرکاری محکموں کو ایڈ کیا گیا ہے اور جلد پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا یہ ایپ رشوت کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی گھر بیٹھی خواتین اس سے فائدہ حاصل کر سکتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا  پنجاب میں آئی ٹی کا محکمہ نہیں تھا اپنے پچھلے دور میں الگ سے بجٹ رکھ کر آئی ٹی کا محکمہ بنایا آج یہ سب سے اہم محکمہ بن چکا ہے۔