کراچی میں بجلی بحران کے بعد پانی کے بحران کا خطرہ بڑھ گیا

کراچی میں بجلی بحران کے بعد پانی کے بحران کا خطرہ بڑھ گیا
ایک نیوز نیوز: دھابیجی سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں جس کے باعث شہر قائد کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پائپ لائنیں پھٹنے سے قریبی آبادی میں پانی داخل ہوگیا، جبکہ ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا ہے،پانی کی عدم فراہمی سے شاہ لطیف ٹاؤن، قائدآباد، کورنگی، لانڈھی اور دیگر علاقے متاثر ہوں گے۔
ایکسیئن کراچی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پانی کی پائپ لائنیں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی ہیں،جس کے بعد شہر قائد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے لیے دہرا عذاب آنے کو تیار ہے۔