مسافر کوچ موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی

مسافر کوچ موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی
ایک نیوز نیوز: سرگودھا میں مسافر کوچ موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ میانوالی سے سرگودھا آرہی تھی کہ موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔



ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔