روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر سستا

روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر سستا
ایک نیوز نیوز: مسلسل گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی،انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 205 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے،22 جون سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے فوری بعد مندی دیکھنے میں آرہی ہے، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 765 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 37 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 41 ہزار 728 پوائنٹس پرآگیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالرکی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا اور قیمت 207روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 207 روپے 48 پیسے ہو گئی تھی۔