بابراعظم نے کوہلی کا ریکارڈ تورڈ دیا

بابراعظم نے کوہلی کا ریکارڈ تورڈ دیا
ایک نیوز نیوز: کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ٹی20 کی بلے بازوں کی رینکنگ میں طویل ترین عرصے تک نمبر ون رہنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر وراٹ کوہلی اپنے دور میں مجموعی طور پر 1013 دن تک ٹی20 کے نمبر ون بلے باز رہے اب بابراعظم نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پاکستان کے کپتان کو ٹی20 اور ون ڈے میں نمبر ون بلے باز قرار دیا گیا ہے حال ہی میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس کھیل کے تینوں فارمیٹ میں نمبر ون آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ٹی20 رینکنگ میں بہت کم تبدیلی آئی، بھارت کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ایشان کشن ٹاپ10 بلے بازوں کی فہرست میں ایک پوائنٹ نیچے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئرلینڈ کے نوجوان ہیری ٹیکٹور بھارت کے خلاف متاثر کن سیریز کے بعد 55 درجے بہتری کے ساتھ 66 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ دیپک ہوڈا 414 درجے بہتری کے ساتھ 104 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔