پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی
ایک نیوز نیوز: پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاون ٹریک آمدورفت کے لیے معطل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ سٹی پھاٹک کے قریب پیش آیا، پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گیں جس کے نتیجے میں آپ اور ڈاون ٹریک مکمل بند ہوگیا اور کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،حادثے میں کوئی جانی نقصان رونما نہیں ہوا، اطلاع ملتے ہی ریلوے ریسکیو عملہ واقع کی جگہ پہنچ گیا، ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے جلد ٹریک بحال کردیا جائےگا۔
حادثہ کے دو گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے ٹریک بحال نہ ہوسکا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کو بحال ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگیں گے۔