کوئٹہ: زمین کے تنازع پر5 افراد ہلاک ہوگئے

کوئٹہ: زمین کے تنازع پر5 افراد ہلاک ہوگئے
ایک نیوز نیوز: کوئٹہ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق دوگروپوں کے درمیان دو مقامات پر ہونے والی فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد اعجاز ،صفی اللہ اور بنگل خان ہلاک ہوگئے،اسی تنازع پر ایک گروہ نے اسمنگلی روڈ کے پل کے قریب دو سرے گروہ کے افراد پر فائرنگ کردی جس سے گل محمد اور ان کا بیٹا راشد جاں بحق جبکہ کامران اور فضل محمد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔