فیس بک نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

فیس بک نے سوشل میڈیا صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا
ایک نیوز نیوز:فیس بک جلد ہی ڈسکارڈ جیسے آڈیو چیٹ رومز متعارف کروائےگا۔

فیس بک گروپس میں وائس چیٹ کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سوشل نیٹ ورک نے فیس بک گروپس کے لیے ڈسکارڈ جیسے آڈیو چینلز کی جانچ شروع کر دی ہے۔ جو کسی کو بھی بغیر کال کیے گروپ میں شامل ہونے کی اجازت دے گا۔ یہ خبر فیس بک کے ایک حالیہ بلاگ پوسٹ سے آئی ہے۔فیس بک کے پاس گروپس کے لیے آڈیو چیٹ کی خصوصیات پہلے سے موجود ہیں، لیکن یہ صرف ایک وقت کی آڈیو چیٹس تک محدود ہیں۔ لیکن اب سوشل نیٹ ورک ایک مخصوص جگہ کی جانچ کر رہا ہے جہاں گروپ ممبراب کسی بھی وقت ایک دوسرے سے بات کر سکتے ہیں، بالکل ڈسکارڈ کی طرح۔
واضع ریے کہ یہ فیس بک کی کچھ اپڈیٹس میں سے صرف ایک ہے جس کی فیس بک فی الحال جانچ کر رہا ہے۔