چیونٹیوں نے سونا چوری کرلیا؛ ویڈیو وائرل

چیونٹیوں نے سونا چوری کرلیا؛ ویڈیو وائرل
ایک نیوز نیوز: چیونٹیوں کے سونا چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیونٹیوں کے سونا چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں چیونٹیوں کو سونے کی زنجیر اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے،ویڈیو میں سیاہ چیونٹیوں کا ایک گروپ سونے کی زنجیر کو اُٹھائے لے جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’چھوٹے سونے کے اسمگلر، سوال یہ ہے کہ ان کے خلاف کس سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے؟
شیئر کیے جانے کے بعد سے، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اب تک ویڈیو پر 4 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔