عثمان بزدار تیسری بار وزیراعلیٰ بننے کیلئے تیار

عثمان بزدار تیسری بار وزیراعلیٰ بننے کیلئے تیار
ایک نیوز نیوز: عثمان بزدار ایک بار پھر سب کی نگاہوں کا مرکز، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد تخت لاہور کا تاج کس کے سر ہوگا؟
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے۔
قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کی کابینہ بحال ہوچکی ہے۔ تکنیکی طور پر اب تخت لاہور کے مالک عثمان بزدار ہوگئے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل جمعے کو ہو گا جبکہ نئے وزیراعلیٰ کا حلف 2 جولائی کو دن 11 بجے لیا جائے گا۔