ایک اور مقبول ترین پاکستانی گانے کی مس مارول میں دھوم

ایک اور مقبول ترین پاکستانی گانے کی مس مارول میں دھوم
ایک نیوز نیوز: کوک سٹوڈیو کے مقبول ترین گانے پسوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ گانے کو سپر ہیرو سیریز مس مارول میں شامل کرلیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے گانے پسوڑی کی مقبولیت نے سال کے بہترین گانے کے طور پر اس کو مزید مستحکم کر دیاہے۔ یہ گانا اب تک 200 ملین ویوز حاصل کر کے نئی بلندیوں کو چھو چکا ہے ۔ اب ایک اور اعزاز کے ساتھ مس مارول میں بھی جادو چلا رہا ہے ۔ مس مارول کی چوتھی قسط میں پسوڑی گانے کو دیکھایا گیا ہے۔علی سیٹھی نے یہ خبر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ کیا آپ نے ہمیں مس ماررول کے ایپیسوڈ 4 میں دیکھا؟ پسوڑی پاؤ۔
واضح رہے کہ “مس مارول” کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ منفرد صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں مگر اس کا خاندان روایتی پاکستانی خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی اور جسٹن بیبس کے ہٹ ساونڈ ٹریکس جنہوں نے کوک اسٹوڈیو میں اپنی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی وہ بھی مقبول ٹی وی سیریز میں جگہ بنا چکے ہیں۔