’’مس مارول‘‘میں فواد خان کی پہلی جھلک،شائقین بے چین

’’مس مارول‘‘میں فواد خان کی پہلی جھلک،شائقین بے چین
ایک نیوز نیوز:مارول اسٹوڈیو‘ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی امریکی ویب سیریز ’ مس مارول‘ کی چوتھی قسط میں پاکستانی سپراسٹار فواد خان کی پہلی جھلک نے شائقین کی بے چینی میں مزید اضافہ کردیا۔
گزشتہ سال جب یہ تصدیق سامنے آئی کہ پاکستانی اداکار فواد خانمس مارول سیریز‘ کا حصہ ہوں گے اس وقت سےمداح یہ سیریز ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار کررہے تھے۔
فواد خان کے مداحوں کی بے چینی میں گزشتہ روز مزید اضافہ ہوگیا جب مس مارول سیریز کی چوتھی قسط میں فواد خان کے کردار کی پہلی جھلک دکھائی دی۔
ریلیز سے قبل یہ خبریں گردش میں تھیں کہ مس مارول میں پاکستانی اداکار فواد خان اور مہوش حیات کا کردار انتہائی اہم ہے جو کہ مبینہ طور پر مس مارول کمالا خان کے پردادا اور پردادی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
گزشتہ روز ریلیز ہونے والی اس سیریز کی چوتھی قسط میں فواد خان کے کردار کے حوالے سے یہ خبریں درست ہوتی معلوم ہوئیں، فلم کےایک سین میں مرکزی کردار کمالا خان کی نانی اسے اس کے ماضی کے بارے میں بتا رہی ہوتی ہیں، اس دوران وہ کمالا کو اس کے نانا حسن کی ایک تصویر دکھاتی ہیں جوکہ بظاہر فواد خان کی ایک بلیک اینڈ وائٹ فوٹو ہوتی ہے۔
چوتھی قسط کے اختتام پر کریڈٹس میں فواد خان کا نام نمایاں ہونے سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ تصویر فواد خان کی ہی ہے۔
اگرچہ فواد خان کے اس کردار (حسن) کے حوالے سے فی الحال مزید کچھ نہیں بتایا گیا اور شائقین مارول سیریز میں اپنے پسندیدہ اداکار کی صرف ایک جھلک ہی دیکھ سکے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ اگلی قسط میں فواد خان باقاعدہ طور پر اپنا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
سیریز میں فواد خان کو ملنے والے اسکرین ٹائم کے حوالے سے بھی فی الحال کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا لیکن ان کے مداح فواد خان کے مارول اسٹوڈیو میں ڈیبیو پر بے پناہ خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔