حمزہ شہباز کیس: وی لاگرز کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کا حکم

حمزہ شہباز کیس: وی لاگرز کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کا حکم
ایک نیوز نیوز: حمزہ شہباز کیس میں آنے والے تحریری فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی رپورٹنگ کو سراہا جبکہ وی لاگرز کے خلاف کارروائی کے لیے پیمرا اور ایف آئی اے کو حکم دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس بات کی تعریف کرتے ہیں کہ ہماری زبانی ہدایات پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اس بینچ کے سامنے پیشہ ورانہ اور احتیاط سے کارروائی کی اطلاع دی ہے، تاہم، کچھ وی لاگرز نے حال ہی میں کارروائی کو سکینڈلائز کیا ہے۔لہذا، ہم اس معاملے میں دائرہ اختیار رکھنے والی ایف آئی اے اور پیمرا کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے نوٹس پر قانونی کارروائی کریں،یہ بڑا بنچ اس سے پہلے کی کارروائی کو اسکینڈلائز کرنے کے لئے توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے گا.