آن لائن کالا جادو کرکے لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار

آن لائن کالا جادو کرکے لوگوں کو لوٹنے والا گرفتار
ایک نیوز نیوز: سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے روحانی علاج کے نام پر ہراساں کرنے اور رقم ہتھیانے میں ملوث ملزم وقاص عزیزکو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم نے آن لائن چیٹنگ ایپلی کیشن سٹریمکراستعمال کرتے ہوئےرابطےقائم کرتا تھا۔ ملزم نے شکایت کنندہ خاتون اور اس کے اہلخانہ کو روحانی معالج کے ذریعے کالے جادو کا علاج کرنے کی بنیاد پر پیسے لوٹے۔ دھوکہ دہی کرتے ہوہے روحانی علاج کے نام پر 15 لاکھ سے زائد کی رقم بٹوری۔ سائبر کرائم سرکل اسلام اباد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج اور ملزم اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔