چینی روبوٹ گاڑی نے پورے مریخ کی تصاویر بنالیں

چینی روبوٹ گاڑی نے پورے مریخ کی تصاویر بنالیں
ایک نیوز نیوز:مریخ کی سطح پر ایک سال گذارنے کے بعد چینی روبوٹ خلائی گاڑی تیان وین ون نے پورے سرخ سیارے کی تصاویربنالی ہیں۔اس بات کا اعلان چین کی خلائی ایجنسی نے کیا۔
تیان وین ون جس کا مطلب ’’آسمانی سچ کی پیاس‘‘ہے، دوہزاربیس میں لانچ کیا گیاجو گذشتہ سال مئی میں مریخ کی سطح پر اترا جس کے بعد زورونگ روورنے اپنا مشن شروع کیا اور سیارے پر گشت اور کھوج کاکام کیا جبکہ آربٹراوپر گردش کرتا رہا۔
چائنہ نیشنل سپیس ایجنسی(سی این ایس اے) کے بیان کے مطابق روبوٹ گاڑی کو جتنے بھی کام سونپے گئے تھے وہ اس نے کرلیے ہیں جن میں سرخ سیارے کی تصاویر اتارنے کا کام بھی شامل تھا۔
چین نے سوشل میڈیا پر اس مشن کے بارے میں تصاویر شیئرکی ہیں جن میں مریخ کی زمین، دشوار گذارعلاقے ، ریتلے سرخ ٹیلے ، آتش فشانوں، گڑھوں ،آئس شیٹس، کھائیوں اوردیگرچیزوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
چینی خلائی ایجنسی کے مطابق مریخ کی تصاویر اس کے روبوٹ آربٹر سے لی گئیں جس نے مریخ کے گرد تیرہ سو چوالیس مرتبہ چکرلگائے اورہر زاویے سے سرخ سیارے کی تصاویر اتاریں جبکہ اس دوران روور سطح کا جائزہ لیتا رہا۔