سنیک آئی لینڈ سے اپنی فوج نکال لی ہے، روس

سنیک آئی لینڈ سے اپنی فوج نکال لی ہے، روس
ایک نیوز نیوز: روس نے کہا ہے کہ وہ شمال مغربی بحیرہ اسود میں واقع سنیک آئی لینڈ سے اپنی فوج نکال چکا ہے جہاں پر جنگ کے آغاز سے ہی لڑائی کا سلسلہ جاری تھا۔
روس کا کہناہے کہ سنیک آئی لینڈ سے روسی فوج کوواپس بلانا ایک جذبہ خیرسگالی ہے تاکہ وہاں سے یوکرینی اناج کی برآمد کو ممکن بنایا جاسکے جبکہ یوکرین اس کو اپنی فتح قرار دے رہا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اس عشرے کے آخر تک برطانیہ اپنے دفاعی بجٹ میں دو اعشاریہ پانچ فیصد تک اضافہ کرے گا۔ ادھر نیٹو کے سربراہ جنزسٹولٹن برگ نے میڈرڈ میں سربراہی اجلاس میں کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک فوجی اتحاد کے لیے فنڈنگ میں اضافے کے لیے آمادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن اورفن لینڈ نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے منگل کو پروٹوکول پر دستخط کریں گے جبکہ حتمی منظوری رکن ممالک کے قانون ساز ادارے دیں گے۔
یوکرین نے نیٹو کے تازہ وعدوں کو خوش آئند قرار دیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک پر روسی میزائلوں کی بارش جاری ہے۔دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے نیٹو پر الزام عائد کیا ہے کہ مغربی فوجی اتحاد سامراجی عزائم رکھتا ہے۔