طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ،ایک نیوز نیوز نے سارا ریکارڈ حاصل کر لیا

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ،ایک نیوز نیوز نے سارا ریکارڈ حاصل کر لیا
پی ین این نیوز:(نبیل ملک)طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ہوش ربا اضافہ،ایوی ایشن حکام نے واقعات کی رپورٹ مرتب کر لی،مرتب کردہ رپورٹ نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا،ریکارڈ ایک نیوز نے حاصل کر لیا،لاہور ایئرپورٹ پاکستان کے باقی تمام ایئرپورٹس پر بازی لے گیا،صرف لاہور میں طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے کل 198 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ایک نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق لاہور کے بعد طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے 192 واقعات کے ساتھ کراچی ایئرپورٹ کا دوسرا نمبر رہا جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ 100 واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
اسی طرح سیالکوٹ چوتھے، پشاور پانچویں، ملتان چھٹے اور فیصل آباد کا ساتوں نمبر ہے۔
محکمہ سول ایوی ایشن کی جانب سے حاصل شدہ ریکارڈ سال 2018 سے 31 مئی 2022 تک کا مرتب کردہ ہے





ریکارڈ کے مطابق ساڑھے تین سال میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے کل 662 واقعات رپورٹ ہوئے
افسران کی تیار کرد رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ آنے جانے والے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 60 فیصد واقعات ماہ ستمبر میں رپورٹ ہوئے۔