شہباز حکومت نےبجلی گیس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

شہباز حکومت نےبجلی گیس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایک نیوز نیوز: عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا۔حکومت نے رات کے اندھیرے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 85 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 18روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لٹر عائد کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا کہ ہم ہرماہ پیٹرولیم لیوی بڑھائیں گے