سری لنکن آل رائونڈر اینجلومیتھیوز کو کورونا ہوگیا

سری لنکن آل رائونڈر اینجلومیتھیوز کو کورونا ہوگیا
ایک نیوز نیوز:سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انجیلومیتھیوز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے میتھیوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر کے ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ انجیلو میتھیوز کا ٹیسٹ طبیعت ناساز ہونے پر کیا گیا اور کورونا مثبت آنے پر انہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
سری لنکن بورڈ کے مطابق اوشادا فرنینڈو کو کووڈ ری پلیسمنٹ کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ سری لنکا اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں جاری ہے۔