عید پر دوسرے شہر جانے والے ہوشیار، کرایوں میں ہوش ربااضافہ

عید پر دوسرے شہر جانے والے ہوشیار، کرایوں میں ہوش ربااضافہ
ایک نیوز نیوز: عید سے قبل پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ہوش ربااضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ کرایئوں میں 150 سے 400 تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ 4500 سے بڑھا کر 4750 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 2100 سے بڑھا کر 2250 روپے ہو گیا ہے۔ لاہور سے لودھرا کے کرایے میں 150 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نیا کرایہ 1750 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے ساہیوال کا کرایہ 800 سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے پشاور کے کرایے میں 400 روپے اضافہ کے ساتھ نیا کرایہ 1600 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے میانوالی کا کرایہ 250 روپے بڑھنے کے بعد نیا کرایہ 1850 روپے ہوگیا ہے۔ لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1050 روپے سے بڑھ کر 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے جھنگ کا کرایہ 1300 سے بڑھ کر 1500 روپے ہو گیا ہے۔ لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 900 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے کردیا گیا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1600 سے بڑھ کر 1850 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 4300 سے بڑھ کر 4500 روپے تک ہوگیا ہے۔