پٹرول کی قیمت تین سو دس روپے لٹر تک جائے گی، عمرایوب

پٹرول کی قیمت تین سو دس روپے لٹر تک جائے گی، عمرایوب
ایک نیوز نیوز:سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت آنے والے دنوں میں تین سو دس روپے فی لٹر تک جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بجلی کی قیمت سولہ روپے فی یونٹ پر چھوڑ کر گئی تھی جو جلد چالیس روپے فی یونٹ تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔اسی طرح پٹرول کی قیمت تین سو روپے سے لیکر تین سو دس روپے فی لٹر تک پہنچے گی۔
اس طرح گیس کے بلوں میں چارسوفیصد تک اضافہ ہوگا اور جو صارفین اس وقت گیس کا بل ساڑھے تیرہ سو روپے دے رہے ہیں وہ لگ بھگ ساڑھے تین ہزار روپے بل دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بزنس کمیونٹی کو دیوار سے لگا رہی ہے۔روپے پر دبائو مزید بڑھے گا اور حکومت اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگی۔
سابق وزیرنے مزید کہا کہ جب سے یہ حکومت برسراقتدار آئی ہے ، ملک کے بینکنگ سیکٹر کی رینکنگ نیچے آچکی ہے۔