عید پر ریلیز کیلئے فلموں کی شوٹنگز کا سلسلہ جاری

عید پر ریلیز کیلئے فلموں کی شوٹنگز کا سلسلہ جاری
ایک نیوز نیوز:(محمد قربان)پنجابی فلم بشیرا گجر کی شوٹنگ لاہور کے مضافاتی علاقے ملکاں دے باغ میں کی گئی۔

فلم کا ایک گانا ہیرو معمر رانا اور مہرو خان پر عکسبند کیا گیا،سیٹ پر ڈائریکٹر مسعود بٹ اس گانے کو شوٹ کروانے میں مصروف تھے۔



ڈی او پی رضوان احمد فلم انڈسٹری کے سینئر کوریوگرافر جبار سمراٹ کے اس گانے میں ہیروئن مہرو خان کے سین عکسبند کررہے تھے۔
فلم کے پروڈیوسر پپو گجر اور معاون پروڈیوسر شہزاد رائے ہیں جبکہ پروڈکشن مینجر الیاس رانا ہیں۔
معمر رانا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروڈیوسر کی خواہش ہے کہ ان کی یہ فلم عید الاضحیٰ پر لگے۔
ہماری پوری کوشش ہے کہ فلم کو جلد از مکمل کروایا جائے۔ ڈائریکٹر مسعود بٹ نے کہا کہ یہ کمرشل فلم ہے۔
ابھی فلم کا وائنڈ اپ اور گانے شوٹ ہونا ہیں،امید ہے کہ فلم عید الاضحیٰ پر نمائش پذیر ہو۔