3 روزہ ہیرٹیج فیسٹیول کے دوسرے روز فنکاراپنی ثقافت کے اظہار کا استعارہ بنے رہے۔

3 روزہ ہیرٹیج فیسٹیول کے دوسرے روز فنکاراپنی ثقافت کے اظہار کا استعارہ بنے رہے۔
ایک نیوز نیوز:(محمدقربان)الحمراء آرٹس کونسل اور پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جاری 3روزہ ہیرٹیج فیسٹیول کے دوسرے روز نامور گلوکاروں حامد علی خان اور ندیم عباس لونے والا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

فنکاراپنی ثقافت کے اظہار کا استعارہ بنے رہے،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ء فرحت جبیں نے فیسٹیول کو اپنے تہذیبی و ثقافتی ورثہ کی نئی نسل تک منتقلی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء ٗ حکومت پنجاب کی ثقافت دوست پالیسی کو آگے بڑھا رہا ہے،فنکاروں کو پرفارمنس کا موقع فراہم کرنا ٗفن پروری ہے۔







یگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل ٗصوبہ بھر میں اپنا فعال ومتحرک کردار اد ا کر رہی ہیں،ہیرٹیج فیسٹیول کی کامیابی زندہ دلان لاہور کے نام کرتی ہوں۔



ثمن رائے نے کہاکہ الحمراء کے تعاون پر انتظامیہ کے خصوصی شکرگزار ہیں،لوگوں کی بڑی تعداد میں فیسٹیول میں شرکت کرنا ٗعوام کو اپنے ثقافت سے محبت کا عکاس ہے۔

ا


ثقافتی ورثہ فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز نامورگلوکار ملکو،نایاب خان اور انعام خان پرفارم کریں گے۔